milk

اللہ کے علاوہ کسی کی سفارش نہیں مانتا:چیف جسٹس، دودھ کے ڈبوں کی جانچ جاری رکھنے کا حکم

کراچی (پاک نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈبوں کے غیر معیاری دودھ کے فروخت کے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے علاوہ کسی کی سفارش نہیں مانتا ،جن کمپنیوں کی رپورٹ مثبت آئے گی پابندی ختم کر دیں گے ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری میں ڈبوں کے غیر معیاری دودھ کے فروخت کے کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں ہوئی ۔عدالت نے کمیشن کو مختلف کمپنیوں کے دودھ کی جانچ جاری رکھنے کا حکم دیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ جن کمپنیوں کی رپورٹ مثبت آئی پابندی ختم کر دیں گے ،یہ ہمارے بچوں کی زندگی کا معاملہ ہیں اس پر سمجوتہ نہیں کریں گے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ اللہ کی سفارش ہے بھول جائیں کسی کی سفارش مانوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں