asad shafiq

اسد شفیق کاچار پانچ ماہ سے اسمارٹ واچ استعمال کرنے کا اعتراف

لارڈز(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی کرکٹر اسد شفیق نے اعتراف کیا ہے کہ وہ چار پانچ ماہ سے اسمارٹ گھڑی استعمال کر رہے تھے تاہم اب انہیں مینجمنٹ نے یہ گھڑی پہننے سے منع کردیا ہے۔ لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن انگلش میڈیا نے پاکستانی کرکٹرز اسد شفیق اور بابر اعظم کی طرف سے فیلڈنگ کے دوران اسمارٹ گھڑی کے استعمال کے واقعے کو منفی رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔

لارڈز گراؤنڈ کے میڈیا سینڑ میں موجود ایک برطانوی صحافی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رابطہ کرکے استفسار کیا کہ دوران میچ کرکٹرز کے اسمارٹ گھڑیاں استعمال کرنے سے متعلق آپ کی کیا پالیسی ہے؟

جس پر آئی سی سی نے موقف اختیار کیا کہ اسے کھیل کے دوران استعمال کرنے کی ممانعت ہے اور اس کی وجہ اس گھڑی کا رابطے کے لیے استعمال ہونا ہے۔
بعدازاں آئی سی سی حکام نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دونوں کھلاڑیوں کو تنبیہ کی کہ وہ میچ کے دوران اسمارٹ گھڑیوں کے استعمال سے گریز کریں۔

جب اس بارے میں 32 سالہ اسد شفیق سے لارڈز میں پوچھا گہا کہ آپ کب سے اسمارٹ گھڑی استعمال کر رہے تھے تو انہوں نے انتہائی اطمینان سے جواب دیا، ‘کچھ زیادہ نہیں بس چار پانچ ماہ سے’۔

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ تاہم ‘اب مینجمنٹ نے ہدایت کی ہے کہ میں اس کا استعمال نہ کروں’۔ اسد شفیق لارڈز میں اپنے کیرئیر کا 60واں ٹیسٹ کھیل رہے تھے،جہاں صرف ان کی پہلی اننگز ہی میں باری آئی، جو ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی سینچری اننگز تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.